وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

Oct 16, 2025 | 09:45:AM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات،  پاک آسٹریلیا تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا, ملاقات میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا حالیہ ناخوشگوار واقعات میں پولیس افسر اور دہشتگرد حملوں میں فورسز کے افسروں وجوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس کیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے قذافی سٹیڈیم کی خوبصورت انداز میں بحالی کے کام کی تعریف کی۔

 آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں اسلام آباد کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے قابلِ ستائش ہیں اور شہر میں واضح بہتری آئی ہے، پاکستان میں یادگار وقت گزرا، لاہور میں دربار بی بی پاک دامن میری پسندیدہ جگہ ہے، موجودہ دور میں پاکستان کا بین الاقوامی طور پر مقام اور وقار بڑھا ہے۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویوو کا نیا فون متعارف،صارفین کی بڑی مشکل حل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی کاوشوں کو سراہا، محسن نقوی کا نیل ہاکنز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

وزیر مملکت طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔