غزہ کی تعمیر نو میں مدد، کولمبیا سونا دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا کہا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گی۔
اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک عالمی فوج تشکیل دی جا سکے۔
کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد پیش کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں:سینیئر بھارتی اداکارہ اور مشہور رقاصہ 87 برس کی عمر میں چل بسیں
کولمبیا کے صدر طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے پرجوش حامی اور اسرائیلی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عوامی طور پر مذمت کرتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ بھی کہہ چکا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو پر 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔
جن میں سے 20 ارب ڈالر تین سال کے اندر سرمایہ کاری کے طور پر خرچ کیے جانے ضروری ہیں۔