وفاق نہ چاہے تو خیبر پختونخوا حکومت 22 گریڈ کا افسر بھی تبدیل نہیں کر پائیں گے، دانیال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(2نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما بیرسٹر دانیال چوہدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو کے ساتھ چلنا ہوگااگر وفاق نہ چاہے تو وہ 22 گریڈ کا افسر بھی تبدیل نہیں کر پائیں گے۔
پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما بیرسٹر دانیال چوہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ماضی میں بھی اور منتخب ہونے کےبعد بھی اپنی افواج کے خلاف باتیں کی ہیں۔ انہو ں نے اپنی تقریر میں اپنے جوانوں کی شہادتوں کا ذکر تو نہیں کیا لیکن ان کا ذکر کیا ہے جو ہمارے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں کہ ان سے بیٹھ کر مذاکرات کیے جائیں جو لوگ ہمارے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں، ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں بلکہ جو لو گ دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہے ہیں، ان کے ساتھ بھی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی بہت مہمان نوازی کی ہر طرح افغانستان کی مدد کی بدلے میں ہم نے افغانستان سے صرف یہ مانگا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی نا ہو،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہی شفٹ نہیں کیا جارہا اور اگر ایسا کیا بھی جائے گا تو عمران خان کے وکلا اور فیملی سے بات کر کے ہی کیا جائے گا۔
پروگرام میں شامل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما حیدر زمان قریشی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے جو باتیں اپنی تقریر میں کی وہ علی امین گنڈ اپور کے خلاف چارج شیٹ ہے کہ وہ ان کاموں میں ناکام رہے ہیں جو اب وہ آکر پورے کریں گے،سہیل آفریدی کی نہ یہ پہلی تقریر تھی نہ ہی یہ آخری تقریر ہے، تحریک انصاف کی کے پی حکومت اور نئے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کو چاہیے کے وہ اس حکومت کو عوام کی خدمت کے لیے استعمال کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت دہشتگردی کا شکار ہے ایسے حالات میں وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
پاکستان اور افغانستان کشیدگی پر بات کرتے ہوئے حیدر زمان قریشی نے کہا کہ ہم نے چالیس سال افغان مہاجرین کی خدمت کی اب بہت ہوگیا افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہیے ہم چاہتے ہیں کہ جو خوارج ہمارے جوانوں کو شہید کر رہے ہیں، تحریک انصاف اور اس کے رہنما ان کی ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کی کھل کر مذمت کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما احمد اویس نے پروگرام میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کی پہلی تقریر ایک جذباتی تقریر ہو سکتی ہے ،اس کو اتنا سیریس نہیں لینا چاہیے ،سہیل آفریدی نہ ہی پاکستان کو جام کر سکتے ہیں نا کریں گے،انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی وجہ علی امین گنڈا پور کا پالیسیوں میں تسلسل نا ہونا تھا جبکہ علی امین گنڈا پور کو اپنی زبان پر قابو بھی نہیں تھا،انہوں نے مزید کہا کہ غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹنے میں احتیاط کرنی چاہئے،پاکستان کا ہر شہری محب وطن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب پر وفاق نے سازش کی:فیصل چودھری