اسرائیل کی وحشیانیہ بمباری، غزہ سے روتے بلکتے ڈاکٹر کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

Oct 16, 2023 | 17:21:PM
اسرائیل کی وحشیانیہ بمباری، غزہ سے روتے بلکتے ڈاکٹر کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
کیپشن: اسرائیل کی وحشیانیہ بمباری، غزہ سے روتے بلکتے ڈاکٹر کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) فلسطین پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کی آئے نئی سے نئی ویڈیوز منظرِ عام پر آ رہی ہیں، اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو روتے بلکتے دیکھا گیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کشیدگی کے ان 10 دن کے دوران غزہ سے دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو روتے بلکتے دیکھا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: ننگے پاؤں آنے والی خاتون کو اپنے جوتے دیتے صحافی کی ویڈیو وائرل

سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈاکٹر فادی الخدری ہسپتال میں اپنے کام کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے والد اور بھائی کی شہادت سے صدمے میں ہیں‘۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی میتیں اور جسمانی اعضا رکھنے کیلئے ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے لگی، صیحونی فورسز کی وحشیانیہ کارروائیوں سے 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں۔