ایک پیالہ سوپ کا تھا اور ہم تھے اور میری زندگی بدل گئی

Oct 16, 2021 | 16:04:PM
ایک پیالہ سوپ
کیپشن: کرینہ کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)کرینہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر، اداکار سیف علی خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 بھارتی معروف ادکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ ایک پیالے سوپ نے اُن کی زندگی بدل دی، کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ہمراہ اپنی یہ پرانی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے سیف علی خان کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

 کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ’ایک بار گریس ( ملک کا نام) میں۔۔ وہاں ایک پیالہ سوپ کا تھا اور ہم تھے اور میری زندگی بدل گئی۔‘

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ ’سیف علی خان اُن کے لیے دنیا کے خوبصورت ترین مرد ہیں۔‘

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف خان کی سال 2012ء، 16 اکتوبر کو شادی ہوئی تھی جبکہ ان دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    آریان کی جیل میں گزاری زندگی انتہائی کربناک۔۔۔۔اہم انکشافات