ویرات کوہلی کی رسیوں سے بندھے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 16, 2021 | 14:04:PM
بائیوسکیور ببل ، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوشل میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی آنکھیں اور زبان باہرنکلی ہوئی ہے اور وہ کرسی پر رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں۔یہ تصویر سوشل میڈیا خوب وائرل ہوئی ہے ۔
یہ تصویر دراصل ویرات کوہلی نے دبئی میں خود بنوائی ہے انہوں نے اپنے آپ کو رسیوں سے باندھ کر بے بسی کی حالت میں تصویر بنوائی ہے اور انہوں نے دراصل دبئی میں بائیو سکیور ببل کی سختیوں کو خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے ۔
مدا ح ویرات کوہلی کی اس تصویر خوب پسند کررہے ہیں ۔کرکٹ کے معروف کھلاڑی بھی اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔انگلینڈ کے سابق اور جارح مزاج بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی اس رد عمل دیا ہے اور لکھا ہے کہ ”آپ کی بات سے باالکل متفق ہوں یہ میرے ساتھ بھی ہوچکا ہے “
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے کھلاڑی بائیو سکیور ببل پر تنقید کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم انڈیا پہلے انگلینڈ میں بائیو سکیور ببل میں رہی اور دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بائیو سکیورببل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ بال میچ کےدوران فائرنگ۔۔۔ متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ