بلوچستان:حب چوکی پر رکشہ ڈرائیور سے 308 کلو سمگل چھالیہ برآمد

Nov 16, 2025 | 23:39:PM
 بلوچستان:حب چوکی پر رکشہ ڈرائیور سے 308 کلو سمگل چھالیہ برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)  کراچی کے داخلی مقام موچکو چیک پوسٹ پر  حب چوکی بلوچستان کی جانب سے سمگل کیا جانے والا چھالیہ سے لوڈ رکشہ پکڑنے کی صورت میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےپولیس کی مسلسل کاروائیاں جاری ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور سے 22 عدد  بوروں سے 308 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لیا گیا، اسمگل شدہ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث شریف اللہ ولد سمیع اللہ نامی رکشہ ڈرائیور کو پولیس کی حراست میں لے لیا گیا۔

مزید اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم و برآمدہ مال و گاڑی کو مزید کاروائی کیلئے کسٹم کے سپرد کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکا، مزید 2 افراد دم توڑ گئے