اعصام الحق کی ٹینس میں کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق کو نمایاں کامیابیوں اور ٹینس کے لیے خدمات کےاعتراف میں اے ٹی پی (ایسوسی ایشن فار ٹینس پرفیشنلز) نے یادگاری شیلڈ سے نواز دیا۔
اٹلی کے شہر ٹریون میں نیٹو اے ٹی پی فائنلز کے موقع پر اعصام الحق اور 5 سال تک 10 بہترین رینکنگ کے حامل دوسرے سرکردہ کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں اے ٹی پی ٹورز منتظمین کی جانب سے سب کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔
اعصام الحق نے 18 ٹور لیول ڈبلز اعزازت حاصل کیے، جن میں دو اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹلز بھی شامل ہیں، اعصام الحق اے ٹی پی کا آرتھر ایش ہیومینٹیرین ایوارڈ دو بار جیتنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار