اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور سپریم کمانڈر آف جارڈن آرمڈ فورسز کا GIDS کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور سپریم کمانڈر آف جارڈن آرمڈ فورسز نے GIDS کا دورہ کیا۔شاہ عبداللہ دوم کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ اور اعلیٰ سول و عسکری وفد بھی موجود تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی اور GIDS کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستان کی انڈیجینس ڈیفنس ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں شاہ عبداللہ دوم نے کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی فائرنگ رینج دورے میں ساتھ تھے۔آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم اور مہمانوں نے مشترکہ فائر پاور اور مینوور ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔کثیر الجہتی آپریشنز، کنونشنل و ایئر فائرپاور اور سپیکٹرم وارفیئر کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر ملٹی پرپز ڈرونز کے جدید کردار اور استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے تربیت، پروفیشنلزم اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیراعظم کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم اور اردن کے عوام سے پاکستان کے گہرے احترام اور محبت کا اظہارکیاگیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دورہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی، اعتماد اور امن کی مشترکہ سوچ کا مظہر ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرنے پاکستان اردن دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا۔آرمی چیف کو شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے Order of the Military Merit (First Degree) کا اعزازنوازاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:نوکیا کے جدید 5 Gسمارٹ فون نےدھوم مچا دی،قیمت صرف11999 روپے،لائنیں لگ گئیں