لاہورکے سب سے بڑے تھانے میں آتشزدگی، اہم مقدمات کا ریکارڈ جل گیا

Nov 16, 2025 | 18:18:PM
لاہورکے سب سے بڑے تھانے میں آتشزدگی، اہم مقدمات کا ریکارڈ جل گیا
کیپشن: کاہنہ پولیس سٹیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) لاہورکے سب سے بڑے تھانے کے ریکارڈ کوآگ لگا دی گئی ،تھانہ کاہنہ کاریکارڈ جلتا رہا،افسران کوخبرتک نہ ہوئی ۔

آگ تھانے کی عمارت کے اندر لگائی گئی ،کن کن مقدمات کا ریکارڈ جلایاگیا،سوال اٹھنے لگے ۔

رواں برس کرائم کیسزکےلحاظ سےتھانہ کاہنہ لاہورمیں سرفہرست ہے،سی ٹی ڈی انسپکٹر اغوا کار،مبینہ جنات اغوا کار کیس بھی یہاں درج  ہیں۔

مبینہ پولیس مقابلوں کے درجنوں مقدمات تھانہ کاہنہ میں درج ہیں،ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن کاکہنا ہے کہ آگ کیوں لگائی گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

ادھرایس پی ماڈل ٹاؤن کاکہناہے کہ آگ سے پولیس سٹیشن کے ریکارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔شہربانو نقوی کاکہناتھا کہ پولیس سٹیشن کا ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ  ہے،آتشزدگی کے باعث ریکارڈ جلنے کی خبر حقائق کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کے جدید 5 Gسمارٹ فون نےدھوم مچا دی،قیمت صرف11999 روپے،لائنیں لگ گئیں