پی پی پی اور جے یو آئی نے حلقہ پی ایس 9 کیلئےانتخابی ٹکٹ جاری کردئے

Nov 16, 2025 | 17:40:PM
پی پی پی اور جے یو آئی نے حلقہ پی ایس 9 کیلئےانتخابی ٹکٹ جاری کردئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) نے حلقہ پی ایس-9 گڑھی یاسین (شکارپور-III) کے لئے اپنے  امیدوار فائنل کر دیئے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا شہباز علی درانی کو باضابطہ طور پر انتخابی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، ٹکٹ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری کے دستخط سے جاری ہوا۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی اسی حلقے کے لئے اپنے امیدوار رشید اللہ شاہ کے نام کا اعلان کر دیا ہے  جس کے بعد حلقے میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ سابق  سپیکر سندھ اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال کے بعد حلقہ پی ایس 9  کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  راولپنڈی؛پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندےگرفتار