راولپنڈی؛پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندےگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کیے،آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز تھانہ کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال، کہوٹہ، جاتلی، صدر بیرونی، پیر ودھائی، رتہ امرال، گنج منڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیو ٹاؤن، صادق آباد، صدر واہ، نصیر آباد، سول لائنز، مورگاہ اور کینٹ کے علاقوں میں کیے گئے۔
سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 1709 سے زائد افراد کے کوائف بھی چیک کیے گئے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران 4 کباڑ خانوں، 3 بس/ٹرانسپورٹ سٹینڈز اور مختلف مقامات پر کرایہ داروں کے کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی جبکہ کرایہ داری کے کوائف کا اندراج نہ کروانے والے 21 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ججز کے استعفے سیاسی ہیں،ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے:طلال چوہدری