فرحان سعید نے اروشی روٹیلا کے ساتھ کام سےکیوں انکار کیا؟وجہ سامنے آگئی

Nov 16, 2023 | 20:08:PM
فرحان سعید نے اروشی روٹیلا کے ساتھ کام سےکیوں انکار کیا؟وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ہمراہ بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اور یہاں تک کہ ان کا نام بھی فائنل کرلیا گیا لیکن عین وقت پر انہوں نے کام سے انکار کردیا۔ 

 فرحان سعید کے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ جب ماضی میں انہوں نے اپنے میوزیکل بینڈ جل کے ہمراہ بھارت میں پرفارمنس کی تو وہ راتوں رات وہاں مشہور ہوگئے۔ ان کے مطابق میوزیکل پرفارمنس کے بعد جیسے ہی وہ بھارت میں مشہور ہوئے تو انہیں اداکاری کی پیش کش ہونے لگی۔ان کے مطابق بھارتی فلم میں ان کے ہمراہ اروشی روٹیلا کو بھی کاسٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کا ڈالر کو رگڑا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

فرحان سعید کا کہنا تھا کہ فلم میں نام فائنل ہونے کے بعد انہوں نے اروشی روٹیلا سے بات کی اور دونوں نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ فلم میری اور اروشی روٹیلا کی ڈیبیو فلم ہوتی لیکن جب معاملات طے کرنے کی باری آئی تو میں نے فلم کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ میرے بس کی بات نہیں اور شکر ہے کہ انکار کر دیا  کیونکہ مذکورہ فلم فلاپ ہو گئی تھی۔