روپے کا ڈالر کو رگڑا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ

Nov 16, 2023 | 19:28:PM
روپے کا ڈالر کو رگڑا، دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہو اجبکہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے کمی سے 288.75 روپے کا ہوگیا، ڈالر سستا ہونے کے ساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی کے بعد 311 روپے ،برطانوی پاونڈ 2 روپے کم ہوکر 258 روپے اور  امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 79.50 روپے کا ہوگیا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت گرگئی، اب کتنے کا ہوگیا؟