محسن نقوی کی خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ سے ملاقات

Nov 16, 2023 | 18:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گندم اور چینی کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا سے متعلق امور پربھی بات چیت   کی گئی جبکہ دونوں وزیر اعلیٰ کے درمیان باڈر سیکورٹی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ  پنجاب میں شوگر ملز 25نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغازکررہی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو خیبرپختونخوا کے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری پالیسیاں جاری رہتیں تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، میاں نواز شریف