پھڈا شروع۔۔صورتحال پیچیدہ۔۔امریکی صدر اور خاتون نائب صدر آمنے سامنے

Nov 16, 2021 | 18:21:PM
امریکی صدر، جو بائیڈن ،خاتون، نائب صدر، کمالا ہیرس
کیپشن: امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون نائب صدر کمالا ہیرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی خاتون نائب صدر کمالا ہیرس کی ٹیموں کے بیچ سخت تنازع چل رہا ہے۔  بائیڈن اور ان کی ٹیم کمالا ہیرس کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ خاتون نائب صدر پر عدم وفاداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمالا نے بائیڈن کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کو بہتر جانا تھا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ میں سی این این کی رپورٹ کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ دونوں جانب غصے کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر فریق دوسرے پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ سی این این سے بات چیت کرنے والے30 کے قریب امریکی حالیہ اور سابقہ ذمے داران کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کےا ندر صورت حال پیچیدہ ہے۔ خاتون نائب صدر کے حلقے کے بہت سے لوگ کمالا ہیرس کو کمزور کرنے کی کوشش پر چراغ پا ہیں۔کمالا ہیرس نے اپنی کئی مقرب شخصیات کو آگاہ کیا کہ وہ سیاسی طور پر مقید ہیں۔ ادھر بائیڈن کی ٹیم کو پورا یقین ہے کہ خاتون نائب صدر عدم وفاداری کے گورکھ دھندے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمالا ہیرس کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس نے خاتون نائب صدر کو اس بات کا موقع کیوں دیا کہ وہ منظر عام سے انتہائی حد تک غائب ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں :10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ظالم امام مسجد  کو کڑی سزا مل گئی