10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ظالم امام مسجد  کو کڑی سزا مل گئی

Nov 16, 2021 | 18:00:PM
کمسن، بچی ، زیادتی
کیپشن: کمسن بچی سے زیادتی(علامتی فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر  میں  گھر کے اندر 10 سالہ بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر مقامی عدالت نے ایک امام مسجد  اور دینی مبلغ سلیمان فائد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ کی مقامی عدالت نے سلیمان کو پابند کیا ہے کہ وہ بچی کے گھر والوں کو زر تلافی کے طور پر 15 ہزار مصری پاؤنڈ ادا کرے اور ساتھ ہی عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی دے۔سلیمان پر الزام تھا کہ اس نے منشات البدوی گاؤں میں واقع اپنے گھر کے اندر ایک بچی کے ساتھ جنسی فعل کا ارتکاب کیا۔ اس سے قبل منشات البدوی گاؤں کی ایک 39 سالہ خاتون نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ دینی مبلغ سلیمان فائد نے خاتون کی 10 سالہ بیٹی "جنّہ" کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون کے مطابق قرآن حفظ کرنے کا سبق ختم ہونے پر بقیہ طلبہ کے چلے جانے کے بعد سلیمان بچی کو اپنے گھر لے آتا تھا۔جنہ کی ماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی ملزم سلیمان کے گھر جا کر قرآن کریم حفظ کرنے میں ہچکچاتی تھی۔ کئی مرتبہ جنسی حملے کا نشانہ بننے کے بعد بچی نے سلیمان کے گھر جانے سے انکار کر دیا۔ مزید استفسار پر بچی نے سلیمان کی گھناؤنی حرکت کا بتا دیا، بچی کو خوف تھا کہ اس کے ساتھ پھر سے یہ واقعہ نہ پیش آئے۔جنہ کی ماں نے بتایا کہ اس کا شوہر کئی برس قبل فوت ہو چکا ہے۔ اس نے سلیمان پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو قرآن حفظ کرنے بھیجا مگر سلیمان نے بچی کی کم سنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے زیادتی کی۔ تحقیقات کے دوران سلیمان نے جرم کے ارتکاب سے انکار  کیا تاہم طبی رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی