سابق صدر آصف زرداری کی ایم ڈبلیو ایم کےسیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

Nov 16, 2021 | 00:18:AM
سابق صدر، آصف علی زرداری ،سیکریٹری جنرل، ،راجہ ناصر عباس جعفری، ملاقات
کیپشن: سابق صدر آصف علی زرداری کی مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین و  سابق صدر آصف علی زرداری سے مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل کے درمیان زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ صدر آصف علی زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔صدر آصف علی زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کی رہائی روکنے میں سابق چیف جسٹس ملوث۔۔۔جسٹس (ر)رانا شمیم بیان پر قائم