آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن درخواست مسترد کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن درخواست مسترد کردی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق مالیاتی امور اور اکاؤنٹس میں بےضابطگیوں پر رجسٹریشن روکی گئی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف رول 121 کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام قرار دی گئی ہے،آڈٹ افسر نے دوبارہ رپورٹ میں رول 121 کی خلاف ورزی برقرار رکھی۔
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی نمائندوں اور وکلاء کو مکمل سماعت کا موقع دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ذوالحجہ چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب