وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے

May 16, 2026 | 18:40:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکہ اور ایران کے امن مذاکرات کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ ایرانی قیادت کے لیے اہم پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں اور اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل 23 اپریل 2026 کو پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق سفارتی کوششوں اور خطے کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مسئلے کے پائیدار حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی خطے میں امن کے قیام اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا تھا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ سفارتی چینلز کا تسلسل ہی خطے کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچانے کا مؤثر راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا