دوسراٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری،6 وکٹیں گرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلہ د دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا لیکن اننگز کے آغاز میں ہی بنگلہ دیش کے اوپننگ بیٹر محمود الحسن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر پاکستانی بولر محمد عباس کا شکار ہوگئے۔
تنزید حسن 26، نجم الحسن شنٹو 29، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور خرم شہزاد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Three changes to our playing XI ????????#BANvPAK pic.twitter.com/OMANKPQWMz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 16, 2026
دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا اور قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی تھی۔
2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔