میلسی: گھر سے خاتون ،تین بچوں کی لاشیں برآمد

May 16, 2026 | 12:56:PM
میلسی: گھر سے خاتون ،تین بچوں کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) میلسی کے نواحی علاقے میں ایک ہی گھر سے خاتون اور ان کے تین کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میلسی نواحی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے خاتون اور ان کے تین کمسن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

 پولیس کے مطابق مقتولین کو تیز دھار آلے کی مدد سے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین میں گھر کی سربراہ خاتون کے علاوہ ان کا 12 سالہ بیٹا احسن، ساڑھے 5 سالہ بیٹا دلشاد اور 3 سالہ بیٹا اسد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار

 اس ہولناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ خاتون کا شوہر سعودی عرب میں مزدوری کرتا تھا جو کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان واپس آیا تھا۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری سائنسی اور مادی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی قتل کے اصل حقائق اور ملزمان کو سامنے لایا جائے گا۔