ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار

May 16, 2026 | 11:51:AM
ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)سکول ٹیچر کی اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتارہوگیا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی،ایس پی سِول لائنزکے مطابق ملزم رمضان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خانیوال سے گرفتار کیا گیا،ملزم جعلی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر خاتون ٹیچر سے رقم مانگتا رہا۔
ایس پی سِول لائنزچوہدری اثر علی کے مطابق سکیورٹی گارڈ خاتون ٹیچر پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی دباؤ ڈالتا رہا،ملزم نوکری چھوڑ کر خانیوال فرار ہوگیا اور مختلف نمبروں سے رابطے کرتا رہا،ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول
ایس پی سِول لائنزکے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے،خواتین کو ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزمان سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔