دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ، ٹیم میں بڑی تبدیلیاں
کیپشن: دوسرا ٹیسٹ، پاکستان، فیلڈنگ، ٹاس، بڑی تبدیلیاں، بنگلہ دیش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سلہٹ میں کھیلا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔
268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا اور قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی تھی۔
2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم کی طرف سے بابر اعظم کی واپسی ہوئی ہے جبکہ خرم شہزاد اور ساجد خان کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
امام الحق ، شاہین شاہ آفریدی اور سپنر نعمان علی کو سکواڈ سے باہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول سامنے آگیا