ہوشیار۔۔15سے20مئی تک گرمی سے بچیں،NDMAنے موبائل پر پیغام دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام کو انتباہ کرتے ہوئے 15 مئی سے 20 مئی تک کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے نے عوامی مفاد میں شہریوں کو موبائل پر مندرجہ ذیل پیغامات بھیجنے شروع کر دیئے ہیں، تاکہ پانچ دن لوگ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
- دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں
- سارا دن پانی ضرور پیئں
- تمام شہری بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں
- بلائنڈز کا استعمال کریں
- ہیٹ سٹروک پر نگاہ رکھیں
- اس دوران دوسروں کی مدد کریں
- عوام این ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایت پر عمل کریں اور خود کو سخت گرمی سے محفوظ کریں
