عوام بانی سے نا انصافی کرنیوالوں کے گھر میں گھسیں گے: شاندانہ گلزار

May 16, 2025 | 11:24:AM
عوام بانی سے نا انصافی کرنیوالوں کے گھر میں گھسیں گے: شاندانہ گلزار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں ہم عدالتوں میں دروازہ کھٹکھٹانے آتے ہیں۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہم دروازہ کھٹکھٹانے والوں میں سے نہیں دروازہ توڑنے والوں میں سے ہیں۔

 بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ناانصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعظم شہباز شریف پر بھی تنقید کی اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانے پر رکھ لیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ