پٹرول کی قیمت برقرار، مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے ، لائٹ ڈیزل 4 روپے 68 پیسے سستا

May 16, 2025 | 01:06:AM
پٹرول کی قیمت برقرار، مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے ، لائٹ ڈیزل 4 روپے 68 پیسے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،مٹی کا تیل 5 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے۔

 حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے  جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار  ہے۔