پاکستان کا نقصان سب کا نقصان، آرمی چیف، وزیر اعظم، آصف زرداری، عمران خان کے پاس جائیں گے: گوہر اعجاز

May 16, 2023 | 21:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ سب کو تحمل کے ساتھ معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز آرمی چیف، وزیر اعظم، آصف زرداری، عمران خان کے پاس جائیں گے کیونکہ پاکستان کا نقصان سب کا نقصان ہے۔

 پاکستان کی بزنس کمیونٹی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک پیج پر آگئی۔ بزنس کمیونٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی تجویز دے دی۔

گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ لاہور میں پورے پاکستان سے بزنس کیمونٹی اکٹھی ہوئی اور سب نے ایک مشترکہ قردار پاس کی، پاکستان کی سالمیت اور عزت سے اوپر کوئی چیز نہیں، ہمارے ادارے ہماری خفاظت کر لیے سرگرم ہیں، بزنس کمیونٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ اداروں اور افواج نے اپنی جانیں پاکستان کے لئے پیش کیں، ہم 9 مئی کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، ہمارے اداروں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستاں کا قانون سب کے لیے ہے، پاکستان ہمارے لیے ایک تحفہ ہے۔

سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں ادریس نے کہا کہ ہم شرماندہ ہیں ہمسایہ ممالک میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی، ہمیں تحمل اور تدبر سے معاملہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔

میاں عامر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہمسایہ ممالک میں ہمارے جگ ہنسائی ہوئی، ہم فوج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے۔