ڈاکے مارنیوالے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ مریم نوازکا چیف جسٹس سے سوال

May 16, 2023 | 15:14:PM
ڈاکے مارنیوالے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ مریم نوازکا چیف جسٹس سے سوال
کیپشن: مریم نواز شریف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کے ’گڈ ٹو سی یو‘ سے متعلق ریمارکس کی وضاحت پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے سوال کیا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والےکتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کراکر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

لیگی رہنما نے سوال کیا کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟  سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں 10 فیملی ممبرز کو بلائیں،گپیں لگائیں اور سو جائیں؟