کردار کشی کی مہم کس نے چلوائی۔عامر لیاقت نے اہم شخصیت کا نام بتا دیا

May 16, 2022 | 16:39:PM
کردار کشی کی مہم کس نے چلوائی۔عامر لیاقت نے اہمیت کا نام بتا دیا
کیپشن: عامر لیاقت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اپنی کردار کشی کا الزام فواد چوہدری پر لگا دیا۔

 عامر لیاقت نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں  کہا  ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے اعلیٰ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں، خوش ہو سکیں۔

 رکن قومی اسمبلی ےلکھا کہ ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہے لیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تو میں قوم کو کل اپنا درد اور کردار بتا چکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتا مگر وعدہ ہے قبل از روانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف نے حکومت کو اہم ٹاسک دیدیا

عامر لیاقت نےمزید لکھا ہے کہ خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، آپ کے چاپلوسوں نے پانچ دن تک آپ کی سیاست کو چونا لگا دیا، میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پر بحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کا دعویٰ ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کوسپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا