عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بجائے سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں ، پرویز الٰہی 

May 16, 2022 | 16:08:PM
پرویز الٰہی ، اعلان
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک حکومت کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا اس سے زیادہ نیوٹریلیٹی کیا ہوسکتی ہے ؟عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بجائے اپنے سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جب بھی عمران خان کے پاس جاتا ہوں تو یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی بلکہ ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کی اس سے زیادہ ‘نیوٹریلٹی’ کیا ہو گی کہ ایک وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے اس دوران کچھ نہیں کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے لیے فوری انتخابات ہوں، اور صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں، عمران خان جو دباو¿ ڈال رہے ہیں اور لانگ مارچ کا عندیہ دے رہے ہیں وہ اسی لیے ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن ہوں۔
پرویز الہی نے کہا کہ شہباز شریف اب کیوں بیساکھیاں تلاش کررہے ہیں، اب یہ کیوں کسی کو ملوث کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اب یہ حکومت کریں اور ڈلیور کر کے دکھائیں، اشیا کی قیمتیں نیچے لے کر آئیں اور بجلی کا مسئلہ ٹھیک کریں، پاکستان کی معیشت کو اگر فوری طور پر سہارا نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہی نے بتایا کہ شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اتنا اچھا نہیں تھا، ا±نہوں نے ہر موقع پر ہمیں دھوکا دیا،ان کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ا±ن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ، طارق بشیر چیمہ بھی موجودہ حکومت میں وزیر ہیں، لیکن وہ مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جیسے ہی وزارتیں ختم ہوں گی تو سب گھر واپس آ جائیں گے۔