فلسطین کی آزادی کے لئے ارطغرل غازی آگیا

May 16, 2021 | 19:22:PM
فلسطین کی آزادی کے لئے ارطغرل غازی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ڈرامہ سیریل ارطغرل  غازی میں مرکزی کردار اداکرنے والے انگین آلتان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو آزاد کرو۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت پانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصٰی پر حملےاور غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔انگین آلتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے خصوصی انسٹا سٹوری شیئر کی۔
انہوں نے لکھا کہ اب یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے دل و دماغ کہہ رہے ہیں کہ یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے۔ اداکار نے مزید لکھا کہ فلسطین کو آزاد کرو۔

یہ بھی پڑھیں:اسرا ئیل کی حمایت پر مایا علی اور بھارتی ادا کا رہ کنگنا رنا وت میں کا نٹے کی ٹکر