کراچی میں 18 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

Mar 16, 2026 | 20:38:PM
کراچی میں 18 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شیخ) کراچی والے ہوجائیں ہوشیار،شہر میں بادل برسنے کو ہیں تیار۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 18 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔  بارش کا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر میں کل موسم انتہائی گرم و خشک رہے گا۔ آئندہ دو روز کے دوران پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری رہ سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:17سے 20 مارچ تک بارشیں ہی بارشیں ,محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی