باجوڑ میں افغان فورسز  کی جانب سےمارٹر گولے کا حملہ:خیبر پختونخوا کےعوام کا سخت ردعمل 

Mar 16, 2026 | 20:17:PM
باجوڑ میں افغان فورسز  کی جانب سےمارٹر گولے کا حملہ:خیبر پختونخوا کےعوام کا سخت ردعمل 
کیپشن: باجوڑ میں افغان فورسز  کی جانب سے سول آبادی پرمارٹر گولے کا حملہ:خیبر پختونخوا کےعوام کا سخت ردعمل 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باجوڑ میں افغان فورسز  کی جانب سے پاکستان میں سول آبادی پر مارٹر گولے سےحملہ کرنے خیبر پختونخوا کے عوام نےسخت ردعمل دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان فورسز  نے معصوم لوگوں کو شہید کیا جنگ میں آبادی کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے،پاک فوج کو چاہیے کہ اس کا بھرپور جواب دے،ہماری حکومت وقت اور پاک افواج  سے گزارش ہے کہ افغانیوں کو بھرپور جواب دیا جائے۔ 

 عوام کا کہنا ہے کہ عام لوگوں پر بمباری کرنا اور ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھانا بہت ظلم اور بربریت ہے،افغانستان حکومت کو چاہیے کہ آبادی کو ہدف نہ بنائےاور پاکستان کو بھی چاہیے کہ سخت کارروائی کرے تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو ،باجوڑ کے عوام پاک فوج سے گزارش کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو تباہ و برباد کریں، فتنہ خوارج اور ان کے حامیوں کا صفایا کریں۔ 

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ بہت عجیب بات یہ ہے ہم نے اپنی صوبائی حکومت (پی ٹی آئی) کی طرف سے کوئی مذمت نہیں دیکھی اور نہ ہی دہشت گردوں  کے خلاف کسی صوبائی وزیر نے آواز اُٹھائی،پی ٹی ائی کی حکومت حکومت صوبے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

خیبر پختونخواکے عوام  کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی ایسا ہی کرتے تھے انہیں لوگ اسی لیے "طالبان خان" کہتے تھے اور حقیقت بھی یہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کارحیم یار خان واقعے پر گہرے دُکھ کا اظہار