ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم

Mar 16, 2026 | 19:45:PM
ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
کیپشن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا کوئی آسان ٹاسک نہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ فوری بند ہونی چاہئے۔
 برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم گلف میں جنگ نہیں چاہتے، جنگ کی وجہ سے گیس، تیل اور فرٹیلائزر کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہمارا مقصد اپنے ریجن کے لوگوں کو محفوظ کرنا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ ایران جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہوگا، جنگ ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ مذاکراتی معاہدہ ضرور ہوگا، عالمی برادری جنگ کے جلد حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کو روسی صدر پیوٹن کے لئے فائدہ مند موقع نہیں بننے دیا جا سکتا، ہمیں اپنے دفاع کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، میں جلد یوکرین کے صدر سے ملاقات کروں گا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ سمندری آمدورفت کی بحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، 92 ہزار برطانوی شہری مشرق وسطیٰ سے واپس آئے ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری بند ہونا چاہئے، جنگ کا خاتمہ ہی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں کو تیزی سے نیچے لانے کا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:34ماہ سے جیلوں میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپیلیں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط