مشرق وسطی میں جاری جنگ جلد ختم ہونی چاہیئے؛گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ پر پاکستانی عوام میں تشویش ہے،مشرق وسطی میں جاری جنگ جلد ختم ہونی چاہیئے۔
گورنر پنجاب سے لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی،یو ایس قونصل جنرل نے امریکی حکومت کی طرف سے یو ایس قونصلیٹ اور اس کے سٹاف کی سیکیورٹی کے لیے مسلسل تعاون کے لیے گورنر پنجاب اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
گورنر سلیم حیدرکا کہنا تھا کہ موجودہ جنگی صورتحال میں عالمی معیشت مشکلات سے دوچار ہے،ایران میں جاری جنگ پر پاکستانی عوام میں تشویش ہے ،مشرق وسطی میں جاری جنگ جلد ختم ہونی چاہیئے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہائیوں ہر محیط تعلقات مضبوط بنیادں پر قائم ہیں،پاکستان اور امریکہ کے مابین عوامی رابطوں اور تعلیمی وفود کے تبادلے بڑھانے کی ضرورت ہے،امریکہ پاکستان سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں فروغ دینے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی،پنجاب میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں امریکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں