ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز ہونے سے متعلق اہم پیشرفت

Mar 16, 2026 | 17:27:PM
ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز ہونے سے متعلق اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم )ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز ہونے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے،پاکستان ٹیل کمیونیکیشن(پی ٹی اے )کی طرف سے ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔ 

پی ٹی اے حکام  کے مطابق  پی ٹی اے فائیو جی کے لیے لائسنس3 مراحل میں کمپنیوں کو فراہم کرے گا،ٹیلی کام کمپنیوں کو پہلے مرحلہ میں بیکنک گرانٹی پی ٹی اے کو جمع کرانی ہوگی،دوسرے مرحلہ میں فائیو جی لائسنس اتھارٹی کی طرف سے منظور کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلہ میں سسٹم کی انسپکشن کرکے کمپنیوں کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

حکام کا کہناہے کہ بولی میں کامیاب ہونیوالی تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک ساتھ لائسنس کا اجراء کیا جائے گا،ایک ٹیلی کام کمپنی نے 5 جی لائسنس کے لیے بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے،دو ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایک دو روز میں بینک گارنٹی جمع کروائی جائے گی۔ 

حکام نے آگاہ کیا ہے کہ ہر ٹیلی کام کمپنی 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی لائسنس شرائط پر پورا اترنے کیلئے جمع کروائے گی ،پی ٹی اے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ لائسنس سائن کرنے کی تقریب رکھے گا،تقریب رواں ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے نے حال میں ہی فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  چین کی پاک افغان ثالثی کی کوششوں پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے؛ترجمان دفتر خارجہ