رحیم یارخان میں دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )رحیم یارخان میں دکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ایک اور زخمی خاتون دم توڑ گئی،خواتین کی اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے تلے دب کر 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، خواتین بی آئی ایس پی کی امدادی رقم لینے آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:بارش کا نیا سسٹم کل ایران سے داخل!آلودہ ذرات سے متعلق الرٹ جاری
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر شیخ زید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔