مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی 47 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی آج بھی 47 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 213 پروازیں متوقع ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 آپریشنل ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 57 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے اہم شہر میں کرفیو نافذ،بازار بند کرنے کا حکم
اسلام آباد سے مشرقِ وسطیٰ کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 64 آپریشنل ہیں، جبکہ ملتان سے 5 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں منسوخ ہیں اور 4 پروازیں متوقع ہیں۔
پشاور سے دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ اور 10 متوقع ہیں، کوئٹہ سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ اور شارجہ کی 2 پروازیں آپریشنل ییں۔