ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں کرفیو، شہریوں کو کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دفعہ 144کے تحت صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6سے شام 6 بجے تک لگے رہنے والے کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی ہوگی جبکہ اس دوران پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران تنازع مہنگا پڑ گیا،حیران کن انکشاف سامنے آگیا
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی۔
دوسری جانب کرفیو کے دوران شہریوں کو کاغذات ساتھ رکھنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔