شعیب اختر کی تنقید،شاہد آفریدی اپنے داماد کے دفاع میں آگئے

Mar 16, 2023 | 15:33:PM
شعیب اختر کی تنقید،شاہد آفریدی اپنے داماد کے دفاع میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے  ایک بار پھر داماد کے دفاع میں بولتے ہوئے شعیب کو ازراہ مذاق آڑے ہاتھوں لے لیا ۔


پاکستان ٹیم کے سابق اسٹارز لیجنڈ لیگ کرکٹ کیلئے قطر میں موجود ہیں اس دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، ویڈیو میں ایشیا لائنز کے شاہد آفریدی، مصباح الحق اور  شعیب اختر سمیت کئی کھلاڑیوں کو بس میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ضرور پڑھیں :زمان پارک آپریشن:عمران خان کی ٹوئٹ پر ماہرہ خان کا ردّ عمل   
اس دوران شاہد آفریدی ہنستے ہوئے مصباح کو بتاتے ہیں کہ شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں شاہین کیلئے کہا تھا کہ اگر میں شاہین کی جگہ ہوتا تو میں یہ کرتا میں وہ کرتا ، جس پر میں نے کہا تھا کہ کوئی شک نہیں شعیب نے کرکٹ کیلئے بہت کچھ برداشت کیا ہے، بلکہ یہ کہوں گا کہ شعیب نے پاکستان کیلئے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

شاہد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ شعیب بھائی نے اتنے انجیکشن لگوالیے اب ان سے چلا ہی نہیں جارہا ، اب شعیب بھائی سے چلا ہی نہیں جاتا پلستر ہی نہیں اترتا ان کے پیر سے۔

شاہد کی بات پر شعیب اختر اور مصباح سمیت بس میں موجود تمام کھلاڑی ہنسنا شروع ہوگئے۔