بابر اعظم اور عبداللّٰہ کا نیا ریکارڈ

Mar 16, 2022 | 13:36:PM
بابر اور عبداللہ، فائل فوٹو
کیپشن: بابر اور عبداللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے، دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندیں کھیلیں، جو چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری روز جاری ہے، جس میں پاکستان کو جیت کے لیے 250 اسکور چاہیے جبکہ ان کے پاس 7 وکٹس باقی ہیں۔

اس سے قبل 2011 میں چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک قائم رہی تھی۔

واضح رہے آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے، پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا اور میچ ڈرا ہو گیا۔دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، جس میں آسٹریلیا دونوں اننگنز کھیل کر پاکستان کو جیت کے لیے 556 کا ہدف دے چکی ہے، جس میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    محکمہ تعلیم نے سکولوں پر بڑی پابندی لگا دی