کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری۔ مزید 4 افراد جاں بحق

Mar 16, 2022 | 08:58:AM
این سی او سی، کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 493 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد30 ہزار تین سو سترہ ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سترہ ہزار پانچ سو سترہ ہے ۔ ملک میں 15 لاکھ بیس ہزار ایک سو بیس افراد متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ بہتر ہزار دو سو اکانوے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔