امریکا کو ایران کیساتھ ممکنہ معاہدے پر تحفظات، سی آئی اے ڈائریکٹر کی صدر ٹرمپ کو رپورٹ

Jun 16, 2026 | 20:51:PM
امریکا کو ایران کیساتھ ممکنہ معاہدے پر تحفظات، سی آئی اے ڈائریکٹر کی صدر ٹرمپ کو رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا جو رعایتیں مانگ رہا ہے، حتمی معاہدے پر ایران کی ان پر آمادگی مشکوک قرار دی جا رہی ہے،امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ریڈکلف نے صدر ٹرمپ کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے  جبکہ مفاہمتی یادداشت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کو معاہدے کے اعلان سے قبل صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں کے درمیان کئی اجلاس ہوئے جن میں خفیہ اداروں کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حاصل شدہ معلومات سے معلوم ہوا کہ ایرانی عہدیدار آپس میں جو گفتگو کر رہے ہیں، وہ اس مؤقف سے مطابقت نہیں رکھتی جو ثالثوں اور امریکا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

اسی معلومات کی بنیاد پر سی آئی اے ڈائریکٹر ریڈکلف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو شبہ ہے کہ امریکا ایران سے جوہری پروگرام کے حوالے سے جن اقدامات کا مطالبہ کر رہا ہے، ایران ان پر مکمل طور پر عمل کرے گا یا نہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹیم میں صرف ریڈکلف ہی نہیں بلکہ مارکو روبیو بھی مفاہمتی یادداشت پر تحفظات رکھتے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے مفاہمتی یادداشت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی حکومت کی تمام شرائط پوری کرتی ہے اور صدر ٹرمپ صرف ایسے حتمی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکا کے لیے بہتر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب بجٹ: واساکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4 ارب 32 کروڑ روپے مختص