محکمہ ماحولیات کیلئے آئندہ مالی سال 17 ارب 20 کروڑ روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ ماحولیات کیلئے آئندہ مالی سال 17 ارب 20 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔
سموگ کے تدارک کیلئے مالی سال 2025-26 میں 123 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز کیلئے 5 ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز پر 2 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
پنجاب سموگ مٹیگیشن اینڈ رسپانس انیشی ایٹو کیلئے 5 ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔گرین بلڈنگ پروگرام 3 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوگا۔کلائمیٹ آبزرویٹری منصوبہ 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے متعارف کرایا جائے گا۔
پنجاب کے 10 زونز میں انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے قیام کا آغازکیا جائے گا۔انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس منصوبے پر 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
پنجاب بھر میں 11 جدید ماحولیاتی لیبارٹریوں کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ زیرغور ہے۔لیبارٹریوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کیلئے 4 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔لاہور ایئر امپروومنٹ فریم ورک پر 4 ارب 54 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
سموگ کے تدارک کیلئے 30 اینٹی سموگ گنز کی تنصیب کا منصوبہ ہے۔اینٹی سموگ گنز منصوبے پر 4 ارب 74 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان