پنجاب بجٹ 2026-27: گورنر سیکریٹریٹ، ایوان وزیراعلیٰ ،انسپکشن ٹیم کیلئے فنڈز کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے )پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں گورنر پنجاب سیکریٹریٹ کے اخراجات کے لیے 1 ارب 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے انتظامی اور آپریشنل اخراجات کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے لیے 67 کروڑ 52 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ نگرانی، معائنہ اور احتسابی امور سے متعلق سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :ریسکیو ایمرجنسی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں