پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورسنگ،5ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ پونے11ارب میں نجی شراکت داروں کےسپرد

Jun 16, 2026 | 18:22:PM
پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورسنگ،5ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ پونے11ارب میں نجی شراکت داروں کےسپرد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے  5ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ پونے11ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد کر دی گئی۔

اس سے قبل انہی ٹرینوں سے 8 ارب روپے کمائے جا رہے تھے،عوام، ملت اور قراقرم ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی،میانوالی اور نارووال پسنجر بھی نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

کامیاب آؤٹ سورسنگ پر وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی سی ایم اور کمرشل ٹیم کو شاباش دی،اس سے قبل فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ بھی بہترین ریٹس پر کی گئی تھی۔

فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال 10 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔

وفاقی وزیر حنیف عباسی کے مطابق  پاکستان ریلویز اسی سال پہلی بار ایک کھرب سے زائد ریونیو کمائے گا،انہوں نے کہا کہ محنت کر رہے ہیں، ریلوے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد