اٹک، سی ٹی ڈی مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)اٹک کے سرحدی علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی تھی تاہم ملزمان نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دو دستی بم، ایک ایس ایم جی، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
اٹک کے سرحدی علاقوں میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد پنجاب کے مختلف علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
مزید پڑھیں:لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق