ایران کے سرکاری ٹی وی کی عمارت تباہ، نشریات بحال
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ (IRIB) کی عمارت پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی نے دوبارہ لائیو کوریج شروع کر دی۔
تہران میں سرکاری ٹی وی کی نشریاتی سروس کے ایک سینیئر اہلکار حسن عابدینی نے آج شب ہونے والے خوفناک حملے کے بعد کہا کہ "صیہونی حکومت، ایرانی قوم کی دشمن، نے چند منٹ پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے نیوز نیٹ ورک کے خلاف ایک فوجی آپریشن کیا۔
اسرائیلی حکومت اس حقیقت سے بے خبر تھی کہ اسلامی انقلاب اور عظیم ایران کی آواز کو فوجی آپریشن سے خاموش نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی جوہری ادارے کی ایرانی ایٹمی پلانٹ سے آلودگی کی وارننگ