سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،بلاول بھٹو کا قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار

Jun 16, 2025 | 23:03:PM
 سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،بلاول بھٹو کا قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع بھکر  کی ویمن ونگ صدر سیدہ ثمر بتول کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوگوار خاندان  کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

چیئرمین بلاول  بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سیدہ ثمر بتول کا قتل میرے لئے  صدمہ  کی خبر ہے،  سیدہ ثمر بتول کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی میں پابندی:14لاہوریوں نے 55 دنوں میں  دریا اور نہروں میں ڈوب کر جانیں ٹھنڈی کرلیں